اہم خبریںپاکستانتازہ ترینلمحہ با لمحہ
حیدرآباد سکھر موٹر وے جلد تعمیر کیا جائے گا، وزیراعظم شہباز شریف
وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ حیدر آباد سکھر موٹروے جلد بنائی جائے گی۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو خط لکھا جس میں انہوں نے حیدرآباد سکھر موٹروے کی جلد تعمیر سے متعلق آگاہ کیا۔
شہباز شریف نے کہا کہ موٹروے منصوبے پر سندھ کے تحفظات جائز ہیں، میری ذاتی دلچسپی ہے کہ سکھر حیدرآباد موٹروے جلد تعمیر کی جائے۔
انہوں نے مزید کہا کہ حیدرآباد سکھر موٹروے کو جلد پی ایس ڈی پی کا حصہ بنایا جائے گا۔






