اہم خبریںدنیا

کمبوڈیا کا بڑا اعلان: صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو نوبیل امن انعام کے لیے نامزد کرنے کا فیصلہ

پھنام پین: کمبوڈیا نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو نوبیل امن انعام کے لیے نامزد کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ یہ فیصلہ کمبوڈیا کی حکومت کی جانب سے صدر ٹرمپ کے حالیہ سرحدی کشیدگی کے خاتمے میں کلیدی کردار کی وجہ سے کیا گیا ہے۔

کمبوڈیا کے نائب وزیر اعظم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ حکومت صدر ٹرمپ کو امن انعام کے لیے باضابطہ طور پر نامزد کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ صدر ٹرمپ کی سفارتی مداخلت نے کمبوڈیا اور تھائی لینڈ کے درمیان جاری تنازعے کو پرامن حل کی جانب گامزن کیا اور خطے میں استحکام اور اقتصادی بہتری کے دروازے کھولے۔

نائب وزیر اعظم نے مزید بتایا کہ صدر ٹرمپ کی کوششوں سے کمبوڈیا کی ملبوسات اور جوتوں کی برآمدات پر امریکی ٹیکس میں 49 فیصد سے کم ہو کر 19 فیصد رہ گیا ہے، جو مقامی صنعتوں کے لیے ایک بڑا اقتصادی ریلیف ہے۔

واضح رہے کہ کمبوڈیا اور تھائی لینڈ کے درمیان حالیہ سرحدی جھڑپوں میں 43 افراد جان بحق اور 3 لاکھ سے زائد لوگ بے گھر ہو گئے تھے۔ کشیدگی کے دوران صدر ٹرمپ نے دونوں ممالک کے رہنماؤں سے براہِ راست رابطہ کر کے تجارتی تعلقات کو امن کی شرط پر مشروط کیا تھا۔

اس کے بعد ملائیشیا میں ہونے والے مذاکرات میں کمبوڈیا، تھائی لینڈ اور ملائیشیا کے وزرائے اعظم کے علاوہ امریکہ اور چین کے سفارتکار بھی شریک ہوئے اور دونوں ممالک نے غیر مشروط جنگ بندی پر اتفاق کیا۔

یہ پہلا موقع نہیں کہ کسی ملک نے امریکی صدر کو نوبیل امن انعام کے لیے نامزد کیا ہو؛ اس سے قبل پاکستان اور اسرائیل نے بھی ڈونلڈ ٹرمپ کی نامزدگی کی حمایت کی تھی۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button