ایشیائی ترقیاتی بینک کیجانب سے پاکستان کی معاشی کارکردگی کی تعریف
ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے پاکستان سے متعلق رپورٹ جاری کردی۔
اے ڈی بی کی جاری کردہ رپورٹ میں پاکستان کی معاشی کارکردگی کو سراہا گیا ہے۔ پاکستان سے متعلق رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کی معیشت میں بہتری اور استحکام کے آثار نمایاں ہونے لگے ہیں۔ 2026 میں پاکستان کی شرح نمو 3.0 فیصد تک پہنچنے کی توقع ہے۔
رپورٹ کے مطابق آئی ایم ایف کے اقتصادی اصلاحاتی پروگرام سے استحکام آیا ہے۔ نجی سرمایہ کاری میں اضافے سے معاشی سرگرمیوں میں بہتری آئی ہے۔ صنعت اور خدمات کے شعبوں میں ترقی کا امکان ہے۔
اے ڈی بی کی رپورٹ کے مطابق مالی سال 2025 میں افراط زر کی شرح 6.0 فیصد تک گرنے کی توقع ہے۔ مستحکم زرمبادلہ مارکیٹ اور اصلاحات نے معاشی ماحول کو بہتر کیا ہے۔ رپورٹ میں لیبر فورس میں خواتین کی شمولیت کو بڑھانے پر زور دیا گیا ہے۔
کہ لڑکیوں کی تعلیم اور تربیتی پروگراموں میں سرمایہ کاری کی ضرورت ہے۔رپورٹ کے مطابق محفوظ اور بہتر پبلک خواتین کی شمولیت میں مدد گار۔ رپورٹ میں ٹیرف کے اثرات پر ڈیزائن بھی شامل ہے۔






