اہم خبریںپاکستانتازہ ترینلمحہ با لمحہ
اسلام آباد سے پیرس جانیوالی پرواز میں مسافر کا فضائی میزبان پر تشدد
اسلام آباد سے پیرس جانے والی قومی ایئرلائن کی پرواز میں ایک مسافر نے فلائٹ اٹینڈنٹ پر حملہ کر دیا۔
ایئرلائن ذرائع کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کی پرواز میں سگریٹ نوشی سے انکار پر مسافر نے فلائٹ اٹینڈنٹ پر حملہ کیا۔
قومی ایئرلائن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ مسافر نے فلائٹ اسٹیورڈ پر بھی حملہ کیا۔ پیرس ایئرپورٹ پر کپتان نے ایئر ٹریفک کنٹرولر سے رابطہ کیا اور پرواز کے لینڈ ہونے پر سیکیورٹی اہلکاروں نے مسافر کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ فورس نے فضا میزبان کا بیان ریکارڈ کرایا۔






