پاکستانتازہ ترینلمحہ با لمحہ
پختونخوا میں موسم خشک؛ محکمہ موسمیات نے بارشوں کی پیش گوئی کردی
خیبرپختونخوا میں خشک موسم بدستور جاری ہے جب کہ محکمہ موسمیات نے بھی بارش کی پیش گوئی کی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق صوبے کے بیشتر اضلاع میں دن کے وقت موسم خشک اور جنوبی اضلاع میں گرم رہنے کا امکان ہے تاہم چترال، دیر، سوات، شانگلہ، بونیر، ایبٹ آباد اور مانسہرہ میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔
گزشتہ روز پشاور کا درجہ حرارت 19 درجے سینٹی میٹر ریکارڈ کیا گیا جب کہ دیر بالا، چترال، پاراچنار کا درجہ حرارت 10، کالام 7 دیو لوئر، 11، مالم جبہ 12، ڈیرہ اسماعیل خان 23 سینٹی کم ریکارڈ کیا گیا۔






