اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

وزیراعظم 10 اپریل کو بیلاروس کا دورہ کریں گے

وزیراعظم شہباز شریف 10 اپریل بروز جمعرات بیلاروس کا دورہ کریں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور سینئر وزیر مریم اورنگزیب بھی شہباز شریف کے ہمراہ بیلاروس جائیں گی۔

وزیراعظم 10 اپریل کو بیلاروس کے صدر سے ملاقات کریں گے اور پھر پاکستان واپس آئیں گے۔ بیلاروس سے واپسی کے بعد وزیر اعظم شہباز شریف نواز شریف کے ہمراہ لندن جائیں گے۔

شہباز شریف لندن سے واپس آئیں گے تاہم نواز شریف دو ہفتے لندن میں گزاریں گے۔ نواز شریف لندن میں اپنا طبی معائنہ کرائیں گے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز بیلاروس کا دورہ مکمل کر کے 11 اپریل کو ترکی روانہ ہوں گی، مریم اورنگزیب بھی مریم نواز کے ہمراہ بیلاروس سے ترکی روانہ ہوں گی۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز 12 اپریل کو چوتھے اناطولیہ ڈپلومیٹک فورم سے خطاب کریں گی اور 13 اپریل کو اناطولیہ ڈپلومیٹک فورم میں متفقہ قرارداد کے بعد واپس آئیں گی۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button