اہم خبریںتازہ تریندنیا

وینزویلا کے گرفتار صدر کو کہاں لے جایا گیا اور کیا سلوک ہوگا؟ امریکی وزرا نے بتادیا

واشنگٹن:
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس بیان نے دنیا بھر میں کھلبلی مچا دی ہے جس میں انہوں نے دعویٰ کیا کہ وینزویلا پر حملوں کے بعد صدر نیکولس مادورو کو اہلیہ سمیت حراست میں لے کر بیرونِ ملک منتقل کر دیا گیا ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر نے اپنے بیان میں یہ واضح نہیں کیا کہ وینزویلا کے صدر کو گرفتاری کے بعد کس مقام پر منتقل کیا گیا، تاہم امریکی حکام کی جانب سے اس حوالے سے مزید دعوے سامنے آئے ہیں۔

امریکی نائب وزیر خارجہ کرسٹوفر نے کہا ہے کہ وینزویلا کے صدر نیکولس مادورو کو امریکی خصوصی فورسز نے گرفتار کیا اور انہیں بالآخر اپنے مبینہ جرائم پر عدالت کا سامنا کرنا ہوگا۔

دوسری جانب ریپبلکن امریکی سینیٹر مائیک لی نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے انہیں بتایا کہ نیکولس مادورو کو امریکی فورسز نے حراست میں لے لیا ہے اور انہیں فوجداری الزامات کے تحت مقدمے کے لیے امریکا منتقل کیا جا رہا ہے۔

سینیٹر مائیک لی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا کہ وزیر خارجہ مارکو روبیو کے مطابق مادورو اس وقت امریکی تحویل میں ہیں اور انہیں امریکا میں ٹرائل کا سامنا کرنا ہوگا۔

مائیک لی کے بقول مارکو روبیو نے یہ بھی کہا کہ مادورو کی گرفتاری کے بعد امریکا کو فی الحال وینزویلا میں مزید کسی قسم کی کارروائی کی ضرورت نہیں رہی۔

واضح رہے کہ وینزویلا کی حکومت کی جانب سے تاحال ان دعوؤں کی باضابطہ تصدیق یا تردید سامنے نہیں آئی، جبکہ عالمی برادری ان بیانات کو غیر معمولی پیش رفت قرار دے رہی ہے۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button