اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

پی آئی اے نے حج آپریشن کا اعلان کردیا، پہلی پرواز کب روانہ ہوگی؟

قومی ایئرلائن نے قبل از حج آپریشنز کا اعلان کر دیا ہے۔پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) نے حج 2025 کے لیے اپنے قبل از حج آپریشنز کا اعلان کر دیا ہے جو 29 اپریل سے یکم جون تک جاری رہے گی۔اس عرصے کے دوران قومی ایئرلائن 280 خصوصی پروازوں کے ذریعے 56 ہزار سے زائد پاکستانی عازمین کو سعودی عرب لے جائے گی۔ذرائع کے مطابق رواں سال سرکاری حج سکیم کے تحت پی آئی اے کی پروازوں سے 20 ہزار جبکہ 36 ہزار پرائیویٹ سکیموں پر سفر کریں گے۔ بوئنگ 777 اور ایئربس 320 طیارے حجاج کی روانگی کے لیے استعمال کیے جائیں گے تاکہ سفر کو مزید آرام دہ اور منظم بنایا جا سکے۔پی آئی اے کا بعد از حج آپریشن 12 جون سے شروع ہوگا جو 10 جولائی تک جاری رہے گا، اس دوران واپس عزمین حج کو وطن دینے کے لیے فلائٹ کا نظام ترتیب دے دیا گیا۔انتظامیہ کا کہنا ہے کہ تمام پروازیں وقت پر اور محفوظ طریقے سے مکمل طور پر خصوصی انتظامات کے لیے روانہ ہو جاتی ہیں اور عازمین حج کو بھی کسی زحمت کے راستے سے ہر ممکن سہولت فراہم کی جاتی ہے۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button