اہم خبریںتازہ ترینکھیل

پاکستانی کھلاڑی نور زمان نے عالمی انڈر 23 اسکواش چیمپئن شپ جیت لی

پاکستانی اسکواش کھلاڑی نور زمان نے ورلڈ انڈر 23 اسکواش چیمپئن شپ جیت لی۔

کراچی کے ڈی اے کریک کلب میں کھیلے گئے مینز ایونٹ کے فائنل میں نور زمان نے مصر کے کریم الترکی کو 2-3 سے شکست دی۔

فتح کے بعد گفتگو کرتے ہوئے نور زمان نے کہا کہ جیت پر اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں۔ محنت رنگ لائی ہے۔

وزیراعظم اور صدر کی جانب سے مبارکباد

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے انڈر 23 ورلڈ سکواش چیمپئن شپ جیتنے پر پاکستانی کھلاڑی نور زمان کو خراج تحسین پیش کیا اور پوری قوم کو مبارکباد دی۔

وزیراعظم نے کہا کہ نور زمان نے اپنے کھیل سے پاکستان کو پوری دنیا میں مشہور کیا۔ پوری قوم کو ان پر فخر ہے۔ انشاء اللہ پاکستان سکواش کے میدان میں اپنا کھویا ہوا مقام دوبارہ حاصل کر لے گا۔

دوسری جانب صدر آصف علی زرداری نے بھی پاکستانی اسکواش کھلاڑی نور زمان کو انڈر 23 ورلڈ اسکواش چیمپئن شپ جیتنے پر مبارکباد دی ہے۔

صدر نے کہا کہ نور زمان نے فائنل سمیت پوری چیمپئن شپ میں اپنا بہترین کھیل پیش کیا۔ نور زمان نے اسکواش کے کھیل میں پاکستان کا نام روشن کیا ہے۔ وہ مستقبل میں نور زمان کی مزید کامیابیوں کے لیے پر امید ہیں اور ان کی کامیابی کے لیے دعا گو ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ورلڈ اسکواش چیمپئن شپ کی اختتامی تقریب میں شرکت کی۔ وزیراعلیٰ سندھ نے تقریب میں صدر آصف علی زرداری کے نمائندے کی حیثیت سے شرکت کی۔

اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ اسکواش کی تاریخ میں پہلی بار انڈر 23 ورلڈ چیمپئن شپ کا انعقاد خوش آئند ہے۔ پاکستان میں انڈر 23 ورلڈ اسکواش چیمپئن شپ کی میزبانی فخر کی بات ہے۔ پاکستان پر اعتماد کرنے کے لیے ورلڈ اسکواش فیڈریشن کا شکریہ۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اسکواش پاکستان کا تاریخی ورثہ ہے، نئی نسل جوش پیدا کرنے میں ہمارا مشن ہے۔ پاکستان ایئر فورس نے اسکواش کے فروغ میں شاندار کردار ادا کیا۔مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ حکومت سندھ، ڈی ایچ اے اور دیگر اداروں کی معاونت قابل ستائش ہے اور پاکستان سندھ اسکواش فیڈریشن کے ساتھ ہر ممکن تعاون جاری ہے۔

پاکستان اسکواش فیڈریشن کا عالمی معیار کے ایونٹ کی میزبانی میں اہم کردار۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور پاکستان کے تمام کھلاڑیوں کو شاندار کارکردگی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی نواز شریف کو ہمیشہ یاد رکھا جاتا ہے۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button