اہم خبریںتازہ تریندنیا

امریکا نے قطر میں نیا فضائی و میزائل دفاعی کوآرڈینیشن سیل قائم کر دیا

امریکی فوج کی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) نے علاقائی شراکت دار ممالک کے تعاون سے قطر کے العدید ایئر بیس میں ایک نیا کوآرڈینیشن سیل قائم کر دیا ہے، جس کا مقصد مشرقِ وسطیٰ میں فضائی اور میزائل دفاعی صلاحیتوں کو مزید مضبوط بنانا ہے۔

سینٹ کام کے مطابق مڈل ایسٹ ایئر ڈیفنس – کمبائنڈ ڈیفنس آپریشنز سیل (MEAD-CDOC) کو قطر میں قائم کمبائنڈ ایئر آپریشنز سینٹر (CAOC) کے اندر فعال کر دیا گیا ہے۔ اس سیل میں امریکی فوج کے ساتھ ساتھ مختلف علاقائی شراکت دار ممالک کے فوجی اہلکار بھی خدمات انجام دیں گے۔

بیان میں بتایا گیا کہ قطر میں قائم کمبائنڈ ایئر آپریشنز سینٹر تقریباً 20 سال قبل قائم کیا گیا تھا، جہاں اس وقت 17 ممالک کے نمائندے مشترکہ طور پر فرائض انجام دے رہے ہیں۔

سینٹ کام کا کہنا ہے کہ نیا کوآرڈینیشن سیل خطے کے ممالک کے درمیان فضائی اور میزائل دفاع کے شعبے میں تعاون کو مزید مؤثر بنانے میں کلیدی کردار ادا کرے گا۔ یہ سیل حساس معلومات کے تبادلے، فضائی خطرات کی نگرانی اور ممکنہ حملوں سے متعلق بروقت وارننگ جاری کرنے کا نظام بھی مضبوط بنائے گا۔

امریکی حکام کے مطابق اس اقدام سے مشرقِ وسطیٰ میں سکیورٹی تعاون کو فروغ ملے گا اور فضائی و میزائل خطرات سے نمٹنے کی مجموعی صلاحیت میں نمایاں بہتری آئے گی۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button