اسلام آباد پولیس کا محرم الحرام میں فول پروف سیکیورٹی پلان، سیف سٹی کنٹرول روم، ڈرون و کیمروں سے نگرانی
اسلام آباد – نمائندہ خصوصی
آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے کہا ہے کہ محرم الحرام کے دوران امن و امان کو یقینی بنانے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ جلوسوں، مجالس اور امام بارگاہوں کی فول پروف سیکیورٹی ہماری اولین ترجیح ہے۔
یہ بات انہوں نے محرم الحرام کی سیکیورٹی کے حوالے سے منعقدہ ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی، جس میں تمام ڈی آئی جیز، ایس ایس پیز، ایس پیز، ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز نے شرکت کی۔
🔹 سیکیورٹی پلان کی اہم خصوصیات:
جلوسوں اور امام بارگاہوں کی سرویلنس جدید ترین ٹیکنالوجی سے کی جائے گی۔
سیف سٹی کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے جہاں سے ڈرونز اور سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے لائیو مانیٹرنگ کی جائے گی۔
جلوسوں کے راستوں کے اطراف کی جھاڑیوں کی صفائی اور مکمل چیکنگ کو یقینی بنایا جائے گا۔
ضلع بھر میں سرچ اینڈ کومبنگ آپریشنز اور انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں کی جائیں گی۔
افسران امام بارگاہوں اور اسکاؤٹس کے منتظمین سے براہ راست ملاقاتیں کریں گے تاکہ سیکیورٹی اقدامات باہمی مشاورت سے مؤثر بنائے جا سکیں۔
🔹 عوام کے تحفظ کیلئے پرعزم قیادت
آئی جی اسلام آباد نے واضح کیا کہ محرم الحرام کے دوران کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔
“ہم عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں۔ تمام سینئر افسران فیلڈ میں موجود رہیں گے اور سیکیورٹی انتظامات کی خود نگرانی کریں گے۔”





