اہم خبریںتازہ تریندنیالمحہ با لمحہ

’جنگ کے دوران پاکستان کے پاس تمام معلومات تھیں کہ ہمارا کون سا جہاز، طیارہ اور یونٹ کہاں ہے‘؟ بھارتی آرمی چیف کا اعتراف

بھارتی آرمی چیف کا اعتراف: آپریشن سندور کے دوران پاکستان کو بھارتی فوجی نقل و حرکت کی مکمل سیٹلائٹ معلومات حاصل تھیں

نئی دہلی: بھارتی آرمی چیف جنرل اُپندر دویدی نے اعتراف کیا ہے کہ آپریشن سندور کے دوران پاکستان کو سیٹلائٹس کے ذریعے بھارتی فوج کی نقل و حرکت سے متعلق مکمل معلومات حاصل تھیں، جس کے باعث اسے یہ علم تھا کہ بھارتی فوج کا کون سا جہاز، کون سا طیارہ اور کون سی یونٹ کس مقام پر موجود ہے۔

نئی دہلی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے جنرل اُپندر دویدی نے پاکستان پر مختلف الزامات بھی عائد کیے، تاہم اسی دوران انہوں نے یہ تسلیم کیا کہ پاکستان بھارتی عسکری سرگرمیوں کی مؤثر نگرانی کر رہا تھا۔ بھارتی خبر رساں ایجنسی اے این آئی کے مطابق آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاکستان کو معلوم تھا کہ بھارتی فوج کے کون سے طیارے، مرکزی یونٹس اور بحری جہاز کس سمت اور کس مقام پر حرکت کر رہے ہیں۔

جنرل اُپندر دویدی نے جموں و کشمیر کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے کہا کہ خطے میں حالات نازک ضرور ہیں، تاہم ان کے بقول اس وقت صورتحال بھارتی سکیورٹی فورسز کے کنٹرول میں ہے
۔
پریس کانفرنس کے دوران بھارتی آرمی چیف نے یہ بھی کہا کہ پاکستان اور چین نے اپنی راکٹ فورس قائم کر رکھی ہے، جبکہ بھارت کو بھی اسی طرز پر ایک مضبوط راکٹ فورس تشکیل دینے کی ضرورت ہے تاکہ مستقبل کے سکیورٹی چیلنجز کا مؤثر طور پر مقابلہ کیا جا سکے۔
ان بیانات کو بھارتی دفاعی حکمتِ عملی اور خطے کی بدلتی ہوئی سکیورٹی صورتحال کے تناظر میں اہم قرار دیا جا رہا ہے۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button