اہم خبریںتازہ تریندنیا

بھارت نے پاکستانیوں کے ویزے منسوخ کردیے، 48 گھنٹے میں ملک چھوڑنے کا حکم

بھارت نے تمام پاکستانیوں کے ویزے منسوخ کرتے ہوئے پاکستانی شہریوں کو 48 گھنٹوں میں ملک چھوڑنے کا حکم دیا ہے۔

نئی دہلی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بھارتی وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ سارک کے تحت پاکستانیوں کے ویزے بند کر دیے گئے ہیں، تمام پاکستانیوں کے بھارتی ویزے منسوخ کر دیے گئے ہیں۔

بھارتی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ اٹاری واہگہ بارڈر بھی بند کر دیا گیا ہے، پاکستانیوں کو ویزا نہیں ملے گا، بھارت میں موجود پاکستانیوں کو 48 گھنٹے میں ملک چھوڑنا ہوگا۔

بھارتی وزارت خارجہ نے سندھ طاس معاہدہ بھی معطل کر دیا۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button