اہم خبریںپاکستانتازہ ترینلمحہ با لمحہ

اگلے ہفتے سے مختلف شہروں میں بارش اور برفباری کا امکان

اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے اگلے ہفتے سے ملک کے مختلف حصوں میں بارش اور برفباری کا امکان ظاہر کیا ہے جس کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق رواں ہفتے کے دوران بارش کا کوئی امکان نہیں، تاہم ہفتے کے اختتام پر موسم میں تبدیلی آنا شروع ہو جائے گی اور بادل چھا جائیں گے۔ آئندہ ہفتے بارش اور پہاڑی علاقوں میں برفباری کے باعث درجہ حرارت میں مزید کمی متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ پاکستان میں عموماً سردی جنوری کے مہینے میں ہی پڑتی ہے، جبکہ جنوبی پنجاب اور بالائی سندھ میں دھند کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔

قبل ازیں محکمہ موسمیات نے 16 سے 25 جنوری کے دوران شدید یا تاریخی سردی کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے واضح کیا تھا کہ اس عرصے کے دوران کسی غیر معمولی سرد لہر کا امکان نہیں ہے۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button