اہم خبریںتازہ تریندنیالمحہ با لمحہ
ہیتھرو ائیرپورٹ پر مسافروں کی سالانہ تعداد 84 ملین سے تجاوز کر گئی
لندن: لندن کے ہیتھرو ائیرپورٹ پر مسافروں کی سالانہ تعداد بڑھ کر 84 ملین سے تجاوز کر گئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سال 2025 کے دوران ہیتھرو ائیرپورٹ کے مختلف ٹرمینلز سے مجموعی طور پر 84.5 ملین (تقریباً ساڑھے آٹھ کروڑ) مسافروں نے سفر کیا۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 2025 میں مسافروں کی تعداد میں گزشتہ سال 2024 کے مقابلے میں 0.7 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جو فضائی سفر میں بتدریج بحالی اور بڑھتے رجحان کی عکاسی کرتا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق دسمبر 2025 کے دوران ہیتھرو ائیرپورٹ کو خاصی مصروفیت کا سامنا رہا، جب ایک ہی ماہ میں 7.2 ملین (72 لاکھ) مسافروں نے ائیرپورٹ کی سہولیات استعمال کیں۔
انتظامیہ کے مطابق مسافروں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر ائیرپورٹ پر سہولیات اور سروسز کو مزید بہتر بنانے کے اقدامات بھی جاری ہیں۔






