اہم خبریںتازہ تریندنیا

افغان شہریوں کے لئے امریکی اسپیشل امیگرنٹ ویزا سمیت تمام چینلز بند

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے افغان طالبان رجیم کے دہشت گردانہ اقدامات کے بعد افغان شہریوں کے لیے امریکی اسپیشل امیگرنٹ ویزا سمیت تمام چینلز بند کر دیے ہیں۔

واشنگٹن پوسٹ کے مطابق صدارتی حکم کے تحت افغان اسپیشل امیگرنٹ ویزا ہولڈرز کا حفاظتی استثنیٰ ختم کر دیا گیا ہے۔ یہ اقدام اس وقت سامنے آیا جب ایک افغان نژاد شخص نے نیشنل گارڈ اہلکاروں پر فائرنگ کی تھی۔

امریکہ کی نئی پابندیوں کے بعد افغانستان اب ان 12 ممالک میں شامل ہے جن پر مکمل سفری پابندی کے ساتھ ساتھ اسپیشل امیگرنٹ ویزا پر بھی نئی پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔ نتیجتاً افغان ویزہ ہولڈرز، بشمول امریکی مترجمین، امریکی تحفظات سے محروم ہو گئے ہیں۔

اسی دوران، آسٹریلیا نے بھی افغان شہریوں پر سخت پابندیاں عائد کر دی ہیں اور کینبرا میں افغان سفارت خانہ بند کرنے کا عندیہ دیا ہے۔ عالمی سطح پر یہ بڑھتی پابندیاں افغان طالبان کی دہشت گردانہ سرپرستی اور خطے کے لیے بڑھتے خطرات کی نشاندہی کرتی ہیں۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button