حالات بہتر ہونے تک شہری ایران جانے سے گریز کریں، پاکستان نے ٹریول ایڈوائزری جاری کردی
پاکستانی شہریوں کے لیے ایران کے غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت
وزارت خارجہ نے پاکستانی شہریوں سے کہا ہے کہ اپنی حفاظت اور سلامتی کے لیے حالات بہتر ہونے تک اسلامی جمہوریہ ایران کے غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔
دفتر خارجہ کی جاری ٹریول ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ ایران میں مقیم پاکستانی شہری انتہائی احتیاط برتیں، چوکس رہیں، اور غیر ضروری نقل و حرکت کم سے کم رکھیں۔ ساتھ ہی کہا گیا ہے کہ وہ پاکستانی سفارتی مشنز سے باقاعدہ رابطے میں رہیں۔
ایران کی تازہ صورت حال کے پیش نظر، پاکستانی سفارتخانے نے کرائسس مینجمنٹ یونٹ قائم کر دیا ہے تاکہ شہریوں کی مدد ممکن ہو سکے۔ تہران میں سفیر پاکستان مدثر ٹیپو کا کہنا ہے کہ شہری 24 گھنٹے رابطہ کر سکتے ہیں۔
شہری رابطے کے لیے فون نمبر:
فرحان علی: 00989107648298
فیضان: 00989906824496
کاشف علی: 00989938983309
کرائسس مینجمنٹ یونٹ کے لینڈ لائن نمبر:
00982166941388
00982166944888
شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ حالات پر نظر رکھیں اور صرف ضروری کام کے لیے ہی نقل و حرکت کریں۔






