اہم خبریںتازہ تریندنیا

ایران میں حکومت مخالف مظاہرے 100 سے زائد شہروں تک پھیل گئے، 47 افراد ہلاک

تہران:
ایران میں حکومت مخالف مظاہروں میں مزید شدت آ گئی ہے اور احتجاج ملک کے 100 سے زائد شہروں تک پھیل چکا ہے۔ غیر ملکی انسانی حقوق کے اداروں کے مطابق حالیہ مظاہروں کے دوران ہلاکتوں کی تعداد 47 ہو گئی ہے جبکہ تقریباً 2500 افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے، جن میں سکیورٹی اہلکار بھی شامل ہیں۔

رپورٹس کے مطابق تہران اور مشہد میں رات گئے حکومت مخالف مارچ کیے گئے۔ صورتحال کے پیش نظر ایران میں ایک بار پھر انٹرنیٹ سروس معطل کر دی گئی ہے جبکہ ترکیے نے استنبول سے تہران جانے والی تمام پروازیں منسوخ کر دی ہیں۔

ایرانی میڈیا کے مطابق صوبہ کرمانشاہ میں مظاہروں کے دوران نقاب پوش افراد کی فائرنگ کی ویڈیو بھی سامنے آئی ہے، جس کے بعد حالات مزید کشیدہ ہو گئے ہیں۔

دریں اثنا ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے امریکا کو تشدد کا ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے کہا ہے کہ احتجاج ایک حد تک جائز ہے، تاہم فساد ناقابل قبول ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پرامن مظاہرین سے بات چیت کرے گی جبکہ تخریب کاروں کے خلاف کسی قسم کی نرمی نہیں برتی جائے گی۔

دوسری جانب ایران نے اقوام متحدہ سے ریاستی خودمختاری کے تحفظ اور بیرونی مداخلت روکنے کا مطالبہ کرتے ہوئے امریکی بیانات کو داخلی معاملات میں مداخلت اور دھوکا دہی قرار دیا ہے۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button