اہم خبریںتازہ تریندنیا

ایران میں مداخلت یا جواب دینے کا مطلب فوج اتارنا نہیں: ٹرمپ

واشنگٹن:
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر ایران کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ایران میں مظاہرین کو قتل کیا گیا تو امریکا مداخلت کرے گا۔

وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ ایران کی موجودہ صورتحال پر گہری نظر رکھی جا رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر ایران میں لوگوں کو قتل کیا گیا تو امریکا جواب دے گا، تاہم انہوں نے واضح کیا کہ مداخلت کا مطلب ایران میں فوج اتارنا نہیں ہوگا۔

امریکی صدر نے کہا کہ ایران اس وقت شدید مشکلات کا شکار ہے اور ایسا محسوس ہوتا ہے کہ ایران کے کچھ شہروں پر عوام کا کنٹرول ہو چکا ہے۔

صدر ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ ایرانی حکومت نے برسوں اپنے عوام کے ساتھ ناروا سلوک کیا اور اب ایرانی عوام کی جانب سے اسی رویے کا جواب مل رہا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی امریکی صدر نے خبردار کیا تھا کہ اگر احتجاج کے دوران مظاہرین کو قتل کیا گیا تو امریکا ایران کو بھرپور اور انتہائی سخت جواب دے گا۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button