اہم خبریںپاکستانتازہ ترینلمحہ با لمحہ

اسلام آباد میں گاڑیوں کے لیے ایم ٹیگ لگانے کی آج آخری تاریخ، کارروائی کا آغاز یکم جنوری سے ہوگا

اسلام آباد میں گاڑیوں کے داخلے کے لیے ایم ٹیگ لگانے کی آج آخری تاریخ ہے، جس کے بعد ایم ٹیگ کے بغیر گاڑیوں کے خلاف کارروائیوں کا آغاز کر دیا جائے گا۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق اب تک ایک لاکھ سے زائد گاڑیوں پر ایم ٹیگ لگانے کا عمل مکمل ہو چکا ہے، اور شہریوں کی سہولت کے پیش نظر ایم ٹیگ سینٹرز پر عملے کی تعداد اور اسٹاک میں اضافہ کر دیا گیا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ گاڑیوں کو بروقت ایم ٹیگ فراہم کیا جا سکے۔

14 نومبر سے شروع ہونے والے اس عمل کے تحت ایک لاکھ سے زائد گاڑیاں ایم ٹیگ لگوا چکی ہیں۔ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد، عرفان میمن نے کہا ہے کہ یکم جنوری سے شہر کے مختلف انٹری پوائنٹس پر بغیر ایم ٹیگ گاڑیوں کو روکنے کا سلسلہ شروع کر دیا جائے گا۔ اس مقصد کے لیے ایم ٹیگ نہ ہونے والی گاڑیوں کی نشاندہی کرنے والے ٹیگ ریڈرز بھی یکم جنوری سے مکمل طور پر فعال کر دیے جائیں گے۔

ضلعی انتظامیہ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ کسی بھی ممکنہ کارروائی سے بچنے کے لیے بروقت اپنی گاڑیوں پر ایم ٹیگ لگوا لیں، تاکہ شہر میں داخل ہونے کے دوران مشکلات سے بچا جا سکے۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button