اہم خبریںپاکستانتازہ ترینلمحہ با لمحہ

پاکستان اسٹاک مارکیٹ کی شاندار کارکردگی، سرمایہ کاری کے مواقع روشن مستقبل کی نوید

پاکستان کی مستحکم معاشی بنیادیں اور حالیہ معاشی پیش رفت نہ صرف قومی خوشحالی کی علامت ہیں بلکہ سرمایہ کاری کے لیے بھی روشن مستقبل کا عندیہ دے رہی ہیں۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ (پی ایس ایکس) نے اپنی دو دہائیوں کی تاریخ میں ریکارڈ کارکردگی دکھائی ہے، جہاں کے ایس ای 100 انڈیکس میں ڈالر کی بنیاد پر 161 فیصد اور روپے میں 190 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ اس شاندار کارکردگی کے بعد پاکستان اسٹاک مارکیٹ عالمی سطح پر بہترین کارکردگی دکھانے والے مارکیٹس میں دوسرے نمبر پر پہنچ گئی ہے۔

ایس آئی ایف سی کی بصیرت اور مربوط سہولت کاری نے پاکستان کی معیشت اور سرمایہ کاری مارکیٹ کو مستحکم اور عالمی سطح پر ممتاز بنایا ہے۔ پی ایس ایکس میں سرمایہ کاروں کی تعداد میں 41 فیصد اضافہ ہوا، جبکہ گزشتہ 18 ماہ میں 135,000 نئے سرمایہ کار شامل ہوئے۔ ساتھ ہی گزشتہ 9 ماہ میں پی ایس ایکس کمپنیوں کی مالی کارکردگی مستحکم ہوئی اور منافع میں تقریباً 14 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

سال 2026 میں 16 سے زائد نئی لسٹنگز متوقع ہیں، جس سے مارکیٹ کی وسعت، لیکویڈیٹی اور سرمایہ کاری میں شمولیت مزید بہتر ہوگی۔ اسٹاک مارکیٹ کی موجودہ بلندی عالمی سرمایہ کاروں کے اعتماد اور پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے سازگار ماحول کا مظہر ہے۔

مشیر خزانہ خرم شہزاد کے مطابق پاکستان کا میکرو اکنامک ماحول اب سرمایہ کاری کے لیے ایک پرکشش اور قابل اعتماد مرکز بن چکا ہے، اور سرمایہ کاروں، صارفین اور کاروباری طبقے کا اعتماد بحال ہو گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی ریٹنگ ایجنسیز اور مالی شراکت داروں کی جانب سے پاکستان کے لیے مثبت آؤٹ لک کا اعتراف کیا گیا ہے۔

خرم شہزاد نے مزید کہا کہ ایس آئی ایف سی کے توسط سے پاکستان میں سرمایہ کاری کا عمل سادہ اور مربوط ہوگا، اور ہمہ جہت حکمتِ عملی کے نتیجے میں پاکستان عالمی سرمایہ کاری کے لیے ایک پرکشش ہب اور سرمایہ کاروں کا اعتماد کا مرکز بن چکا ہے۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button