واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ریپبلکن پارٹی کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کا مذاق اڑایا اور دعویٰ کیا کہ ان کی دھمکی کے بعد میکرون نے ادویات کی قیمتوں میں 200 فیصد اضافہ قبول کرلیا۔
ٹرمپ نے طنزیہ انداز میں بتایا کہ انہوں نے میکرون سے کہا، "اگر تم نے پیر تک ہماری تمام شرائط نہ مانیں تو میں فرانس سے آنے والی تمام مصنوعات پر 25 فیصد ٹیرف لگا دوں گا۔” ان کے بقول میکرون نے فوراً ہتھیار ڈال دیے اور کہا، "ڈونلڈ، آپ جو چاہیں گے وہی ہوگا، بس عوام کو مت بتانا۔”
امریکی صدر نے مزید کہا کہ دیگر ممالک نے بھی ابتدا میں انکار کیا تھا، لیکن 3 منٹ کے اندر سب نے قیمتیں بڑھانے پر آمادگی ظاہر کردی۔
یہ بیان ٹرمپ کے اندازِ تقریر اور بین الاقوامی معاملات پر ان کے طنزیہ موقف کو اجاگر کرتا ہے، جو اکثر اجلاسوں میں میڈیا کی توجہ کا مرکز بنتا ہے۔






