اہم خبریںپاکستانتازہ ترینلمحہ با لمحہ
ملک بھر کے بجلی صارفین کے لیے خوشخبری، نیپرا نے بجلی سستی کرنے کی منظوری دے دی
ملک بھر کے بجلی صارفین کے لیے خوشخبری ہے کہ نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ (ایف پی اے) کی مد میں بجلی کی قیمت میں 93 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دے دی ہے۔
نیپرا کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق یہ کمی نومبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے تحت کی گئی ہے، جس کا فائدہ صارفین کو جنوری کے بجلی بلوں میں ملے گا۔ تاہم اس ریلیف کا اطلاق لائف لائن صارفین پر نہیں ہوگا۔
دوسری جانب نیپرا نے رواں سال کے لیے بجلی کی اوسط قیمت کی بھی منظوری دے دی ہے۔ اعلامیے کے مطابق یکم جنوری سے بجلی کی قیمت میں ایک روپے 79 پیسے فی یونٹ اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد جنوری 2026 سے بجلی کا قومی اوسط نرخ 33 روپے 38 پیسے فی یونٹ مقرر کر دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ اس وقت ملک میں بجلی کا نافذالعمل اوسط بنیادی نرخ 31 روپے 59 پیسے فی یونٹ ہے۔






