اہم خبریںتازہ تریندنیا

برطانیہ: بریڈ فورڈ کی ایک مسجد میں فٹنس سیشن کا انعقاد، ویڈیو وائرل

بریڈ فورڈ، برطانیہ: برطانیہ کے شہر بریڈ فورڈ میں جامعہ عثمانیہ مسجد میں مردوں کے لیے پیلیٹس کلاس کا انعقاد کیا گیا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔

یہ کلاس ہفتہ وار جمعرات کے روز مسجد میں منعقد ہوتی ہے اور اس کا مقصد 50 سال یا اس سے زائد عمر کے مردوں کو صحت مند طرز زندگی کے بارے میں رہنمائی فراہم کرنا ہے۔

مسجد کے سیکریٹری محمد الیاس نے میڈیا کو بتایا کہ اس سیشن کا آغاز بوڑھے مردوں کی صحت اور تندرستی کے لیے کیا گیا تھا، اور مستقبل میں خواتین کے لیے بھی ایسی کلاسز منعقد کرنے کا ارادہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ کلاسز میں زبردست دلچسپی دیکھی گئی اور جگہ کی کمی کی وجہ سے شرکاء کی تعداد محدود کرنی پڑی۔ محمد الیاس نے مزید بتایا کہ سیشن کی ویڈیوز ٹک ٹاک اور فیس بک پر لاکھوں افراد دیکھ چکے ہیں، اور اس کے عالمی سطح پر وائرل ہونے پر وہ حیران ہیں۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button