اہم خبریںتازہ تریندنیا

فلپائن کے مشرقی علاقے میں 6.7 شدت کا زلزلہ، خوف و ہراس پھیل گیا

فلپائن کے مشرقی علاقوں میں 6.7 شدت کا زلزلہ محسوس کیا گیا، جس کے باعث مختلف شہروں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

امریکی جیولوجیکل سروے (یو ایس جی ایس) کے مطابق زلزلے کا مرکز باکولن سے تقریباً 68 کلومیٹر مشرق میں واقع تھا، جبکہ زلزلہ زمین کی سطح سے 10 کلومیٹر گہرائی میں آیا۔ کم گہرائی کے باعث زلزلے کے جھٹکے وسیع علاقے میں محسوس کیے گئے۔

فلپائن انسٹی ٹیوٹ آف وولکینالوجی اینڈ سیسمولوجی (فیووولکس) نے زلزلے کے بعد آفٹر شاکس اور ممکنہ نقصانات کے حوالے سے وارننگ جاری کر دی ہے۔ فیووولکس کے مطابق مقامی وقت کے مطابق صبح 11 بج کر 25 منٹ تک کم از کم چھ آفٹر شاکس ریکارڈ کیے گئے، جن کی شدت 3.9 سے 2.1 کے درمیان رہی اور وقت کے ساتھ کم ہوتی گئی۔

تاحال کسی سونامی الرٹ کا اعلان نہیں کیا گیا۔ یو ایس جی ایس کے مطابق صورتحال پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے، جبکہ مقامی حکام نے شہریوں کو محتاط رہنے اور حفاظتی ہدایات پر عمل کرنے کی ہدایت جاری کی ہے۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button