اہم خبریںپاکستانتعلیم

پنجاب بھر میں تعلیمی سرگرمیاں بحال، تمام اسکول آج سے کھل گئے

لاہور: پنجاب بھر کے تمام سرکاری اور نجی اسکول آج سے معمول کے مطابق کھول دیے گئے ہیں۔ اس حوالے سے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے، جس کے مطابق تعلیمی ادارے اپنی روٹین کے مطابق تدریسی سرگرمیاں بحال کریں گے۔

ادھر لاہور تعلیمی بورڈ کے تحت انٹرمیڈیٹ (پارٹ ٹو) کے تھیوری امتحانات بھی آج سے اپنے مقررہ شیڈول کے مطابق شروع ہو رہے ہیں۔ بورڈ حکام کے مطابق میٹرک امتحانات کے پریکٹیکل بھی آج ہی سے معمول کے مطابق لیے جائیں گے۔

تاہم انٹر پارٹ ٹو اور میٹرک پریکٹیکل کے وہ پرچے جو ملتوی کیے گئے تھے، ان کی نئی تاریخوں کا اعلان جلد کیا جائے گا۔

طلبہ اور والدین سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ تعلیمی اداروں اور امتحانی مراکز میں وقت کی پابندی اور نظم و ضبط کا خاص خیال رکھیں۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button