اہم خبریںتازہ تریندنیا

یوکرین میں جنگ بندی کے بعد برطانوی اور فرانسیسی فوج کی تعیناتی پر اتفاق

برطانیہ اور فرانس نے یوکرین میں جنگ بندی کے بعد اپنے فوجی دستے تعینات کرنے پر اتفاق کر لیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق پیرس میں ہونے والی اہم ملاقات کے دوران برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر اور فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے اعلان کیا کہ جنگ بندی کے بعد یوکرین میں دونوں ممالک کے فوجی دستے تعینات کیے جائیں گے تاکہ امن و استحکام کو یقینی بنایا جا سکے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانیہ اور فرانس کے سربراہان کے ہمراہ یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے بھی سہ فریقی معاہدے پر دستخط کیے، جس کے تحت یوکرین میں فرانسیسی اور برطانوی فوج کی تعیناتی کے ساتھ ساتھ فوجی اڈے قائم کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔

یہ معاہدہ ایسے حساس وقت میں طے پایا ہے جب پیرس میں یورپی اتحادیوں کے علاوہ امریکی نمائندہ خصوصی اور امریکی صدر کے داماد جیرڈ کشنر بھی موجود تھے۔ مبصرین کے مطابق اس پیش رفت کو یوکرین بحران کے حل کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button