اہم خبریںپاکستانتازہ ترینلمحہ با لمحہ

بارش نے زندگی کی رفتار سست کر دی راولپنڈی و اسلام آباد میں موسلادھار بارش،واسا کی نکاسی آب کی کوششیں جاری

جڑواں شہروں راولپنڈی اور اسلام آباد میں صبح سے جاری موسلا دھار بارش نے معمولات زندگی کو متاثر کر دیا۔ بارش کے باعث متعدد علاقوں کی سڑکیں زیرِ آب آگئیں، جبکہ ٹریفک کی روانی بھی بری طرح متاثر ہوئی۔

اسلام آباد کے سیکٹرز ایف-6، جی-6، جی-8، آئی-8، ایف-10، جی-10، بہارہ کہو، ترامڑی اور بنی گالہ میں شدید بارش کے بعد سڑکوں پر پانی کھڑا ہو گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق سب سے زیادہ بارش سیدپور میں 47 ملی میٹر، گولڑہ میں 45 ملی میٹر اور ایچ-8 میں 14 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔

راولپنڈی کے علاقوں ڈبل روڈ، سکس روڈ، کھنہ پل، سیٹلائٹ ٹاؤن اور شمس آباد بھی موسلا دھار بارش کی لپیٹ میں رہے۔ شمس آباد میں 16 ملی میٹر اور بوکرا میں 5 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

بارش کے بعد واسا اور ضلعی انتظامیہ کی ٹیمیں نشیبی علاقوں سے پانی نکالنے کے لیے متحرک ہو گئیں۔ تاہم متعدد مقامات پر پانی جمع ہونے کے باعث شہریوں، بالخصوص دفاتر اور تعلیمی اداروں کا رخ کرنے والے افراد کو شدید ٹریفک جام اور مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔ ضلعی انتظامیہ نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور موسم کی صورتحال پر نظر رکھیں۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button