اہم خبریںپاکستانتازہ ترینلمحہ با لمحہ

بیرسٹر گوہر کا قومی کانفرنس میں شرکت نہ کرنے کا اعلان

راولپنڈی: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ ان کا اڈیالہ جیل آمد کا مقصد بانی پی ٹی آئی، عمران خان کی خیریت جاننا ہے، تاہم اس معاملے کو غیر ضروری طور پر ایشو بنایا جا رہا ہے۔

راولپنڈی میں اڈیالہ جیل کے قریب داہگل ناکے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ "ہمارا مقصد صرف بانی پی ٹی آئی کی خیریت معلوم کرنا ہے، لیکن اس بات کو بڑھا چڑھا کر معاملہ بنایا جا رہا ہے۔”

انہوں نے مزید کہا کہ مذاکرات کی بات اب پانچ بڑے رہنماؤں تک جا پہنچی ہے، لیکن حالات خراب کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔ بیرسٹر گوہر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی اصل طاقت ان کے کارکن ہیں اور عوام ہمیشہ ان کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔

رہنما پی ٹی آئی نے اعلان کیا کہ ریاست کی سختی کے پیش نظر 8 فروری کو ملک بھر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کی جائے گی۔ انہوں نے مطالبہ بھی کیا کہ بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کو ان سے ملاقات کروائی جائے۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button