اہم خبریںتازہ تریندنیا

لندن: برطانیہ میں فلسطین کا سفارت خانہ کھل گیا

برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں فلسطینی سفارت خانہ باقاعدہ طور پر کھل گیا ہے، جسے فلسطینی شناخت، عالمی پہچان اور خودمختاری کی علامت قرار دیا جا رہا ہے۔ فلسطینی سفیر حسام زملوط نے اس تاریخی موقع پر کہا کہ "لندن میں فلسطینی سفارت خانہ کا کھلنا ایک یادگار لمحہ ہے”۔

برطانوی میڈیا کے مطابق، برطانیہ نے ستمبر 2025 میں فلسطینی ریاست کو تسلیم کیا تھا، جس کے بعد فلسطینی سفارت خانے کی عمارت کو اپ گریڈ کیا گیا۔ یہ عمارت پہلے فلسطینی مشن کے طور پر استعمال ہو رہی تھی، جو اب سفارت خانہ کے طور پر کام کرے گی۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ کچھ نقاب پوش افراد نے اس عمارت پر حملہ کیا تھا اور اسرائیلی جھنڈے لہرا کر اسے نقصان پہنچایا تھا، جس کی فلسطینی حکام نے سخت مذمت کی تھی۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button