اہم خبریںدنیا

شہباز شریف اور پیوٹن کی چین میں اہم ملاقات، شی جن پنگ و دیگر رہنماؤں سے بھی بات چیت کا امکان

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کی ملاقات اگلے ہفتے چین میں ہونے والے شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) کے سربراہی اجلاس کے موقع پر طے پا گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق یہ ملاقات سمٹ کی سائیڈ لائنز پر ہوگی، جس میں دوطرفہ تعلقات، علاقائی سلامتی اور عالمی امور پر بات چیت کی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات بھی شیڈول ہے، جبکہ ترک صدر رجب طیب اردوان، آذربائیجان کے صدر الہام علیوف اور دیگر عالمی رہنماؤں سے ملاقاتوں کا بھی امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف 30 اگست کو چین روانہ ہوں گے۔

ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ وزیراعظم اگلے ماہ امریکا کا سرکاری دورہ کریں گے، جہاں وہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔ ممکنہ طور پر ان کی ملاقات امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے بھی ہو سکتی ہے۔ امریکا روانگی سے قبل وزیراعظم برطانیہ کا بھی دورہ کریں گے۔

یہ دورے پاکستان کی خارجہ پالیسی میں ایک اہم پیش رفت سمجھے جا رہے ہیں، جن کے ذریعے پاکستان عالمی سطح پر اپنے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی کوشش کر رہا ہے۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button