اہم خبریںدنیا

چین نے دنیا کی طویل ترین ایکسپریس وے سرنگ کا افتتاح کر دیا

چین نے دنیا کی طویل ترین ایکسپریس وے سرنگ کا باضابطہ افتتاح کر دیا ہے، جو ایک اہم اور تاریخی انفراسٹرکچر منصوبہ قرار دیا جا رہا ہے۔ یہ سرنگ چین کے خودمختار علاقے شن جیانگ میں تیان شان شینگلِی سرنگ کے نام سے ٹریفک کے لیے کھول دی گئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اس سرنگ کی مجموعی لمبائی تقریباً 22.13 کلومیٹر ہے، جو شمال مغربی چین کے تیان شان پہاڑی سلسلے میں تعمیر کی گئی ہے۔ یہ دنیا کی سب سے طویل ایکسپریس وے ٹنل ہے جو براہِ راست ایکسپریس وے کے نیچے سے گزرتی ہے۔

سرنگ میں دو علیحدہ مواصلاتی ٹنلز شامل ہیں، جن میں ہر ایک میں دو لینز موجود ہیں۔ ٹنل کے اندر گاڑیوں کی رفتار تقریباً 100 کلومیٹر فی گھنٹہ تک رکھی گئی ہے، جس سے سفر نہایت تیز اور محفوظ ہو گیا ہے۔

اس منصوبے کی تکمیل سے قبل پہاڑی راستوں پر سفر میں کئی گھنٹے لگتے تھے، تاہم اب موٹر گاڑیاں محض تقریباً 20 منٹ میں تیان شان پہاڑوں کو عبور کر سکتی ہیں۔

تیان شان شینگلِی سرنگ ارومکی۔یولی ایکسپریس وے کا اہم حصہ ہے، جو شن جیانگ کے شمالی اور جنوبی شہروں کو مضبوط رابطے میں جوڑتی ہے۔ اس منصوبے سے نہ صرف عوامی آمد و رفت میں سہولت پیدا ہوئی ہے بلکہ تجارتی اور معاشی سرگرمیوں کو بھی فروغ ملنے کی توقع ہے۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button