پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ایک اور شاندار دن، 100 انڈیکس ایک لاکھ 81 ہزار سے اوپر چلا گیا
کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ریکارڈ تیزی، 100 انڈیکس ایک لاکھ 81 ہزار سے تجاوز کر گیا
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی کا سلسلہ جاری ہے، جہاں کاروباری ہفتے کے پہلے روز 100 انڈیکس ایک لاکھ 81 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا۔
کاروبار کے دوران مارکیٹ میں مثبت رجحان دیکھا گیا اور ایک موقع پر 100 انڈیکس ایک لاکھ 81 ہزار پوائنٹس سے اوپر چلا گیا، جو اب تک کی بلند ترین سطح ہے۔ اس وقت پی ایس ایکس 100 انڈیکس 2100 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ ایک لاکھ 81 ہزار 135 پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہا ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز بھی اسٹاک مارکیٹ میں شاندار تیزی دیکھنے میں آئی تھی، جب 100 انڈیکس 2600 پوائنٹس سے زائد اضافے کے بعد ایک لاکھ 79 ہزار 34 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
ماہرین کے مطابق سرمایہ کاروں کے بڑھتے اعتماد اور مثبت معاشی اشاریوں کے باعث مارکیٹ میں تیزی کا رجحان برقرار ہے۔






