اہم خبریںتازہ تریندنیا

وینزویلا میں عوامی حکومت کے قیام کا وقت آ چکا ہے: اپوزیشن سیاستدان وینزویلا

کراکس: وینزویلا کی اپوزیشن سیاستدان اور نوبیل امن انعام یافتہ ماریہ کورینا نے صدر نکولس مادورو کی گرفتاری پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ وینزویلا میں عوامی حکومت کے قیام کا وقت آ چکا ہے۔

انٹرنیٹ پر وینزویلا کے عوام کے نام ایک کھلے خط میں ماریہ کورینا نے اپوزیشن لیڈر ایڈمنڈو گونزالیز کی ملک کے نئے رہنما کے طور پر حمایت کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ نکولس مادورو کو اب بین الاقوامی انصاف کا سامنا کرنا ہوگا۔

ماریہ کورینا کا کہنا تھا کہ وینزویلا میں اب امن قائم ہوگا، تمام سیاسی قیدیوں کو رہا کیا جائے گا اور 2024 کے صدارتی انتخابات میں حقیقی کامیابی ایڈمنڈو گونزالیز نے حاصل کی تھی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایڈمنڈو گونزالیز کو فوری طور پر اپنی آئینی ذمہ داریاں سنبھالنی چاہئیں تاکہ ملک کو سیاسی استحکام کی جانب لے جایا جا سکے۔

واضح رہے کہ امریکا نے ہفتے کے روز وینزویلا پر حملہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے، جس کے بعد امریکی ڈیلٹا فورس نے وینزویلا کے صدر نکولس مادورو اور ان کی اہلیہ کو صدارتی محل سے گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button