اہم خبریںپاکستانتازہ ترینلمحہ با لمحہ
وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کے خلاف ہتکِ عزت کیس میں ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
ویب ڈیسک: اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے ہتکِ عزت کے مقدمے میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ہیں۔
سینئر سول جج عباس شاہ نے سماعت کے دوران کہا کہ سہیل آفریدی کی عدم حاضری پر عدالت نے انہیں گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔ کیس کی مزید سماعت 17 جنوری تک ملتوی کر دی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق، مقدمہ سہیل آفریدی کے خلاف ریاستی اداروں پر گمراہ کن الزامات اور ساکھ متاثر کرنے کے الزامات پر درج کیا گیا ہے، اور ان کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت این سی سی آئی اے نے مقدمہ بھی درج کر رکھا ہے۔






