اہم خبریںپاکستانتازہ ترینلمحہ با لمحہ

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی شاندار کارکردگی، منافع اور گروتھ میں 15 ممالک کو پیچھے چھوڑ دیا

ویب ڈیسک: پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) نے کارکردگی اور منافع کے لحاظ سے نمایاں پیش رفت کرتے ہوئے 15 ممالک کی اسٹاک مارکیٹس کو پیچھے چھوڑ دیا ہے، جبکہ سرمایہ کاروں کی تعداد بھی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔

پی ایس ایکس کی خصوصی رپورٹ کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں سرمایہ کاری کرنے والے سرمایہ کار 50 فیصد سے زائد منافع حاصل کر رہے ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کارکردگی اور ریٹرنز کے لحاظ سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج بھارت، سری لنکا، متحدہ عرب امارات اور چین کی اسٹاک مارکیٹس سے بہتر رہی۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی غیر معمولی تیز رفتار ترقی نے مارگن اسٹینلے کیپیٹل انٹرنیشنل (MSCI) کے کئی انڈیکسز کو بھی پیچھے چھوڑ دیا، جبکہ ہانگ کانگ، جاپان، سنگاپور اور ترکیہ کے حصص بازار بھی پی ایس ایکس کا مقابلہ نہ کر سکے۔

اعداد و شمار کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج 15 ممالک کی فہرست میں دوسرے نمبر پر آ گئی ہے۔ پہلی بار نئے سرمایہ کاروں کی تعداد میں 30 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد نئے انویسٹرز کی تعداد 1 لاکھ 60 ہزار سے تجاوز کر گئی۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں سرمایہ کاروں کی مجموعی تعداد بھی پہلی بار 4 لاکھ 64 ہزار کی حد عبور کر گئی ہے، جو ملکی معیشت پر بڑھتے ہوئے اعتماد اور سرمایہ کاری کے رجحان میں اضافے کی واضح علامت ہے۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button