اسلام آباد: انسداد دہشت گردی عدالت نے ڈیجیٹل دہشت گردی کیس میں عادل راجا و دیگر ملزمان کو عمر قید کی سزا سنادی
اسلام آباد: انسداد دہشت گردی کی عدالت نے 9 مئی کو ریاستی اداروں کے خلاف ڈیجیٹل دہشت گردی کے کیس میں عادل راجا، حیدر مہدی، وجاہت سعید، صابر شاکر، اور معید پیرزادہ کو دو دو بار عمر قید کی سزا سنادی ہے۔ اے ٹی سی جج طاہر عباس سپرا نے ٹرائل مکمل ہونے پر محفوظ فیصلہ سنایا۔
عدالت نے ملزمان کو مجموعی طور پر 35 سال قید اور 15 لاکھ روپے جرمانے کی سزا بھی سنائی۔ پراسیکیوشن کی جانب سے 24 گواہان پیش کیے گئے، اور عدالت نے ملزمان کی غیر موجودگی میں ٹرائل مکمل کیا۔ کیس کی سماعت کے دوران راجا نوید حسین کیانی نے پراسیکیوشن کی نمائندگی کی، جبکہ ملزمان کے وکیل گلفام اشرف گورائیہ تھے، جو عدالت کی جانب سے مقرر کیے گئے تھے۔
عدالت نے تھانہ آبپارہ اور تھانہ رمنا کے مقدمات میں مختلف ملزمان کو عمر قید کی سزا سنائی۔ انسداد دہشت گردی قوانین کے مطابق ملزمان کی عدم موجودگی میں ٹرائل کا عمل مکمل کیا جا سکتا ہے۔






