حکومت کا بڑا فیصلہ: سالِ نو پر 9 سرکاری محکمے ختم، نئے محکمے میں ضم کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری
لاہور: پنجاب حکومت نے نئے سال کے پہلے ہی روز انتظامی ڈھانچے میں بڑی تبدیلی کرتے ہوئے 9 اہم سرکاری محکموں کو ختم کر دیا ہے۔ ان تمام اداروں کو اب نئے قائم کردہ "محکمہ فوڈ سیفٹی اینڈ کنزیومر پروٹیکشن” میں ضم کر دیا گیا ہے۔
انتظامی تبدیلیاں اور نوٹیفیکیشن
سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ (S&GAD) کی جانب سے جاری کردہ باضابطہ نوٹیفیکیشن کے مطابق، یہ فیصلہ فوری طور پر نافذ العمل ہوگا۔ اب یہ تمام ادارے ایک ہی چھتری تلے کام کریں گے، جن کا ایک سیکرٹری اور ایک ڈائریکٹر جنرل (DG) ہوگا۔
ضم ہونے والے اداروں کی فہرست
نوٹیفیکیشن کے مطابق درج ذیل 9 اداروں کو فوڈ سیفٹی اینڈ کنزیومر پروٹیکشن کا حصہ بنا دیا گیا ہے:
انفورسمنٹ پرائس اینڈ کنٹرول
فوڈ کین کمشنر
ایگریکلچر اکنامک مارکیٹنگ
انسٹی ٹیوٹ آف ایگریکلچر مارکیٹنگ
کنزیومر پروٹیکشن کونسل
پنجاب سہولت بازار اتھارٹی
پنجاب حلال ڈویلپمنٹ ایجنسی
پنجاب فوڈ اتھارٹی
فیصلے کا مقصد: بچت اور بہتر گورننس
ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ قدم حکومت کے کفایت شعاری اور بچت پروگرام کے تحت اٹھایا گیا ہے۔ اس اقدام کا مقصد انتظامی اخراجات میں کمی لانا اور بکھرے ہوئے محکموں کو ایک مرکز پر جمع کر کے ان کی کارکردگی کو بہتر بنانا ہے۔






