اہم خبریںدنیاصحت

برطانیہ میں شدید دمے کے مریضوں کے لیے نیا انجیکشن متعارف کروانے کا امکان

لندن: برطانیہ میں شدید دمے کے مریضوں کے لیے ایک نیا اور جان بچانے والا انجیکشن جلد استعمال کے لیے دستیاب ہو سکتا ہے۔ طبی تحقیق کے مطابق ڈیپیموکیماب نامی یہ انجیکشن سال میں صرف دو بار لگانے سے جان لیوا دمے کے خطرناک حملوں میں 72 فیصد تک کمی لا سکتا ہے، جبکہ اس کے مضر اثرات انتہائی کم رپورٹ ہوئے ہیں۔

دوا میں شامل اینٹی باڈیز پھیپھڑوں میں ہونے والی سوزش کو ہدف بناتی ہیں، جس سے مریضوں کو اسپتال داخل ہونے کے خوفناک حملوں سے تحفظ ملتا ہے۔ برطانوی اخبار دی ٹائمز کے مطابق یہ دوا 2026 کے پہلے ششماہی میں نجی برانڈ کے تحت فروخت کے لیے پیش کی جائے گی۔

تاہم نیشنل انسٹی ٹیوٹ فار ہیلتھ اینڈ کیئر ایکسیلینس (NICE) اگلے سال یہ فیصلہ کرے گا کہ آیا یہ علاج این ایچ ایس کے تحت بھی دستیاب ہو سکے گا یا نہیں۔ اس انجیکشن کو حال ہی میں میڈیسنز اینڈ ہیلتھ کیئر پروڈکٹس ریگولیٹری ایجنسی (MHRA) نے منظوری دے دی ہے، جس سے دمے کے مریضوں میں امید کی نئی کرنیں روشن ہو گئی ہیں۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button