اہم خبریںپاکستانتازہ ترینلمحہ با لمحہ

نئے سال کے پہلے روز اسٹاک مارکیٹ میں مثبت آغاز، انڈیکس میں 383 پوائنٹس کا اضافہ

ویب ڈیسک:
نئے سال کے پہلے روز پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز مثبت رجحان کے ساتھ ہوا۔ کاروبار کے آغاز پر پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے ہنڈریڈ انڈیکس میں 383 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد انڈیکس بڑھ کر 174 ہزار 438 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔

دوسری جانب سال 2025 کے آخری روز کرنسی مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں معمولی کمی دیکھی گئی۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 3 پیسے کی کمی ہوئی، جس کے بعد ڈالر 280 روپے 12 پیسے پر بند ہوا۔

کرنسی ڈیلرز کا کہنا ہے کہ گزشتہ 70 دنوں سے کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں معمولی کمی یا استحکام دیکھا جا رہا ہے، جہاں روزانہ ایک یا دو پیسے کی کمی ریکارڈ ہو رہی ہے۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی فروخت کی قیمت 281 روپے 15 پیسے بتائی جا رہی ہے۔

ماہرین کے مطابق اسٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان اور ڈالر کی قدر میں استحکام سرمایہ کاروں کے اعتماد میں بہتری کی عکاسی کرتا ہے، جس سے آئندہ دنوں میں معاشی سرگرمیوں میں مزید بہتری کی توقع کی جا رہی ہے۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button