اہم خبریںپاکستانتازہ ترینلمحہ با لمحہ
یکم جنوری 2026 کو ملک بھر میں بینک تعطیل کا اعلان
اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اعلان کیا ہے کہ یکم جنوری 2026ء بروز جمعرات بینک تعطیل کے باعث ملک بھر میں تمام بینک عوام سے لین دین کے لیے بند رہیں گے۔
اسٹیٹ بینک کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق اس روز تمام کمرشل بینک، ترقیاتی مالیاتی ادارے اور مائیکروفنانس بینک عوامی لین دین انجام نہیں دیں گے۔ تاہم بینکوں کا اندرونی دفتری کام معمول کے مطابق جاری رہے گا۔
اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ بینک تعطیل کا اطلاق صرف عوامی لین دین پر ہوگا، جبکہ صارفین اے ٹی ایم، آن لائن بینکنگ اور موبائل بینکنگ جیسی سہولیات سے استفادہ کر سکیں گے۔






