برطانوی وزیر اعظم سر کیئر اسٹارمر نے مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز رویے کو "مکروہ اقدام” قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان اقدامات کی برطانوی معاشرے میں کوئی جگہ نہیں ہے۔ ہاؤس آف کامنز میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے واضح کیا کہ حکومت ملک میں اسلاموفوبیا اور مسلمانوں کے خلاف بڑھتی ہوئی نسل پرستی کے خلاف سخت اقدامات کر رہی ہے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز رویے کا مقابلہ کرنا ضروری ہے اور اس پر قابو پانے کے لیے حکومتی سطح پر مزید اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت مساجد اور مسلم اسکولوں کی حفاظت کے لیے اضافی فنڈنگ فراہم کرے گی، تاکہ نفرت انگیز رویوں کی مانیٹرنگ کی جا سکے اور متاثرین کو مؤثر مدد فراہم کی جا سکے۔
اس خطاب میں وزیراعظم نے اس عزم کا اظہار کیا کہ برطانیہ میں نفرت انگیز رویوں کے خلاف حکومتی اقدامات اور پالیسیوں کو مزید مستحکم کیا جائے گا تاکہ مسلمانوں کے حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے اور معاشرتی ہم آہنگی کو فروغ دیا جا سکے۔






