اہم خبریںپاکستانتازہ ترینلمحہ با لمحہ

برطانیہ میں پی ٹی آئی کارکنوں کی فیلڈ مارشل کو دھمکیاں: برطانوی قائم مقام ہائی کمشنر کی دفتر خارجہ طلبی

اسلام آباد:
پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں کی جانب سے برطانیہ میں کیے گئے اشتعال انگیز احتجاج پر دفتر خارجہ نے برطانوی قائم مقام ہائی کمشنر کو طلب کرکے شدید احتجاج ریکارڈ کرایا اور احتجاجی مراسلہ ان کے حوالے کیا۔

ذرائع کے مطابق دفتر خارجہ کی جانب سے مراسلے میں برطانوی حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ اپنی سرزمین پر موجود شرپسند عناصر کے خلاف فوری اور مؤثر کارروائی کرے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حال ہی میں پاکستان تحریک انصاف لندن کے آفیشل ایکس (سابق ٹوئٹر) اکاؤنٹ سے ایک ویڈیو شیئر کی گئی، جس میں پاک فوج کے چیف آف ڈیفنس فورسز جنرل عاصم منیر کے خلاف نعرے بازی اور انہیں قتل کی دھمکیاں دی گئیں۔

یہ احتجاج برطانوی شہر بریڈفورڈ میں پاکستانی قونصلیٹ کے باہر کیا گیا تھا۔ دفتر خارجہ نے مراسلے میں مؤقف اختیار کیا کہ برطانوی سرزمین کو ایک اعلیٰ عسکری قیادت کے خلاف نفرت انگیز اور اشتعال انگیز سرگرمیوں کے لیے استعمال کیا گیا، جو ناقابل قبول ہے۔

دفتر خارجہ نے امید ظاہر کی ہے کہ برطانوی حکومت اس معاملے کا سنجیدگی سے نوٹس لے گی اور ذمہ دار عناصر کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائے گی۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button