اہم خبریںپاکستانتازہ ترینلمحہ با لمحہ

ستائیس ویں آئینی ترمیم: وزیراعظم شہباز شریف آج ایم کیو ایم قیادت سے ملاقات کریں گے

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور ایم کیو ایم قیادت کے درمیان آج ستائیس ویں آئینی ترمیم پر اعتماد میں لینے کے لیے ملاقات متوقع ہے۔

ذرائع کے مطابق ملاقات وزیراعظم ہاؤس میں صبح 10 بجے سے دوپہر 2 بجے کے درمیان ہونے کا امکان ہے۔ ایم کیو ایم وفد میں خالد مقبول، فاروق ستار، کامران ٹیسوری، امین الحق اور جاوید حنیف شامل ہوں گے۔

ملاقات میں وزیراعظم ایم کیو ایم کو ستائیس ویں آئینی ترمیم کے بارے میں اعتماد میں لیں گے جبکہ ایم کیو ایم بھی وزیراعظم کو اپنے تحفظات سے آگاہ کرے گی۔ ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم پارٹی مشاورت کے بعد ترمیم کی حمایت یا عدم حمایت کا فیصلہ کرے گی۔

ایم کیو ایم رہنما پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ ستائیس ویں ترمیم ناگزیر اور وقت کا تقاضا ہے۔ فاروق ستار نے گزشتہ روز کہا تھا کہ آئین مقدس ضرور ہے لیکن صحیفہ آسمانی نہیں، اس لیے آئینی ترمیم پر حیرانی یا پریشانی نہیں ہونی چاہیے، اور بلدیاتی خودمختاری کو بھی اس ترمیم میں شامل کیا جانا چاہیے۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button