اہم خبریںپاکستانتازہ ترینلمحہ با لمحہ
اب پی آئی اے کس نام سے جانا جائے گا، اہم فیصلہ سامنے آ گیا
قومی ائیر لائن پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائنز (پی آئی اے) کے خریداری عمل کے دوران حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ پی آئی اے کا نام تبدیل نہیں کیا جائے گا اور اس کی قومی شناخت بدستور برقرار رکھی جائے گی۔
ایوی ایشن ذرائع کے مطابق نئی سرمایہ کاری یا شراکت داری کے باوجود پی آئی اے اسی نام سے جانی جائے گی، جبکہ اس کا معروف لوگو اور برانڈ بھی برقرار رکھا جائے گا۔ اس فیصلے کا مقصد قومی ائیر لائن کی تاریخی اور علامتی حیثیت کو محفوظ رکھنا اور عوامی وابستگی کو برقرار رکھنا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نئے سرمایہ کار کو انتظامی اور مالی اصلاحات کی اجازت دی جائے گی، تاہم پی آئی اے کا قومی تشخص، برانڈ اور شناخت سرکاری پالیسی کے مطابق برقرار رہیں گے۔






