اہم خبریںپاکستانتازہ ترینلمحہ با لمحہ

مہران ہائی وے پر مسافر وین اور ٹرالی میں تصادم، 4 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

نواب شاہ میں مہران ہائی وے پر تیز رفتار مسافر وین ٹرالی سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق جبکہ خواتین اور بچوں سمیت متعدد افراد زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق حادثے میں دو افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے، جبکہ دو زخمی ہسپتال منتقل کیے جانے کے بعد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔ حادثے میں مجموعی طور پر 10 افراد شدید زخمی ہوئے ہیں، جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری اور اعلیٰ حکام موقع پر پہنچ گئے۔ امدادی ٹیموں نے زخمیوں کو فوری طور پر پیپلز میڈیکل ہسپتال منتقل کیا، جہاں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔

پولیس حکام کے مطابق متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے، جبکہ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button