اہم خبریںپاکستانتازہ ترینلمحہ با لمحہ

وزیر اعظم کی ایک بار پھر پی ٹی آئی کو مذاکرات کی دعوت

وزیراعظم شہباز شریف کا پی ٹی آئی کے ساتھ مذاکرات کی پیشکش
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے پی ٹی آئی سے مذاکرات کے حوالے سے اپنی پیشکش دوبارہ دہرائی ہے۔ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر پی ٹی آئی سنجیدہ مذاکرات کے لیے تیار ہے تو حکومت بھی بات چیت کے لیے تیار ہے۔ تاہم، وزیر اعظم نے واضح کیا کہ غیر قانونی مطالبات اور بلیک میلنگ کے تحت بات چیت ممکن نہیں۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ وہ اسمبلی میں بار بار کہہ چکے ہیں کہ حکومت پی ٹی آئی کے ساتھ صرف جائز معاملات پر بات چیت کرنے کے لیے تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے لیے تمام سیاسی جماعتوں کے درمیان ہم آہنگی ضروری ہے اور اس مقصد کے لیے مذاکرات آگے بڑھ سکتے ہیں۔
شہباز شریف نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی اور ان کے اتحادیوں کی جانب سے ڈائیلاگ کی بات کی جا رہی ہے اور اگر یہ سنجیدہ ہیں تو حکومت بھی اس کے لیے تیار ہے۔
وزیر اعظم نے مذاکرات کے عمل کو مثبت سمت میں لے جانے کے لیے سیاسی جماعتوں کے درمیان بہتر ہم آہنگی کی اہمیت پر زور دیا۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button