اہم خبریںپاکستانتازہ ترینلمحہ با لمحہ
رحیم یار خان میں پیش آنے والے ایک افسوسناک ٹریفک حادثے میں تین افراد جاں بحق اور سات زخمی
رحیم یار خان میں پیش آنے والے ایک افسوسناک ٹریفک حادثے میں تین افراد جاں بحق اور سات زخمی ہوگئے۔ ریسکیو حکام کے مطابق یہ واقعہ ظاہر پیر انٹرچینج کے قریب پیش آیا، جہاں ایک بس اور ایمبولینس میں ٹکر ہوگئی۔
حادثے کے نتیجے میں ایمبولینس میں سوار تین افراد جان کی بازی ہار گئے، جبکہ سات افراد زخمی ہوئے۔ زخمیوں اور لاشوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
ریسکیو حکام کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والی ایمبولینس میت لے کر کراچی جا رہی تھی۔ اس دلخراش حادثے نے علاقے میں سوگ کی لہر دوڑا دی ہے۔






