اہم خبریںپاکستانتازہ ترینلمحہ با لمحہ

پنجاب میں بارش برسانے والا سسٹم کب داخل ہوگا؟ محکمہ موسمیات کی پیشگوئی

پنجاب بھر میں بارش برسانے والا سسٹم گزر جانے کے بعد دوبارہ خشک سرد موسم کا آغاز ہو گیا ہے۔ لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں صبح اور رات کے وقت دھند کا راج ہے، جس کی وجہ سے موٹر ویز کو مختلف مقامات پر ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 27 سے 31 دسمبر تک دوبارہ بارش برسانے والا ایک نیا سسٹم پاکستان میں داخل ہوگا، جس کے نتیجے میں لاہور اور پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارش کا امکان ہے۔

لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 9 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے، جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 18 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔

اس سے قبل، جو مغربی سسٹم ملک میں داخل ہوا تھا، اس نے لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر علاقوں میں بارش برسائے بغیر گزر گیا تھا، لیکن اگلے چند دنوں میں دوبارہ بارش کی توقع کی جا رہی ہے۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button