اہم خبریںپاکستانتازہ ترینلمحہ با لمحہ

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار، ڈالر کی قیمت میں کمی

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز مثبت رجحان برقرار رہا جبکہ تبادلہ مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں بھی کمی دیکھی گئی۔

کاروبار کا آغاز منفی زون میں ہوا لیکن چند ہی دیر بعد مارکیٹ میں بہتری آئی اور 100 انڈیکس میں 18 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد انڈیکس 1 لاکھ 71 ہزار 422 پوائنٹس پر ٹریڈ کرنے لگا۔ گزشتہ ہفتے کے مثبت رجحان کے باعث اسٹاک مارکیٹ نے ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح بھی چھو لی تھی۔

دوسری جانب، انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔ ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق، ڈالر کی قیمت میں 5 پیسے کی کمی کے بعد انٹربینک میں ڈالر 280 روپے 20 پیسے پر پہنچ گیا۔

ماہرین کے مطابق اسٹاک مارکیٹ میں یہ تیزی اور ڈالر کی قدر میں کمی سرمایہ کاروں کے اعتماد اور ملکی معیشت میں بہتری کی علامت ہے۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button